آخرت کس لیے خراب کریں جب آپ کا حق نہیں:ہائیکورٹ

 آخرت کس لیے خراب کریں جب آپ کا حق نہیں:ہائیکورٹ

جب تک زندہ پیسے دے سکتے ، مر جائینگے تو جائیداد بیچ کر لے سکتے ہیں:جسٹس محسن قانون میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود فائدہ لیا:سابق ڈی جی PMDCکیس میں ریمارکس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے مالی فائدہ لینے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے قانون میں موجود نہ ہونے کے باوجود مالی فائدہ حاصل کیا ، درخواست گزار سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ اب تو میں ریٹائرڈ ہوں ، میرے پاس پیسے تو نہیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جب تک آپ زندہ ہیں پیسے دے سکتے ، مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر لے سکتے ہیں، میں کسی کا ایک روپیہ لینا حرام سمجھتا ہوں، آپ آخرت کس لیے خراب کریں گے جب آپ کا حق نہیں، 14 دن بعد فیصلہ کریں گے ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں