کفایت شعاری فنڈز ،رقم جمع کرانے کیلئے اکاؤنٹس مختص

 کفایت شعاری فنڈز ،رقم جمع کرانے کیلئے اکاؤنٹس مختص

رقم نیشنل بینک ، تمام ٹریژریز ،دیگر شیڈولڈ بینکوں میں جمع کرائی جا سکے گی وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کو اکاؤنٹس کی نگرانی کی ہدایات بھی جاری کر دیں

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈز 2026 کے لئے رقم جمع کرانے کی غرض سے وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹس مختص کر د ئیے ، وزارتِ خزانہ نے آڈیٹر جنرل کو ان اکاؤنٹس اور جمع رقوم کی نگرانی کی ہدایات بھی جاری کر دی ۔وزارتِ خزانہ کے مطابق رقم سٹیٹ بینک کی تمام برانچوں، نیشنل بینک ، تمام ٹریژریز اور دیگر شیڈولڈ بینکوں میں جمع کرائی جا سکے گی۔

فنڈ زکے لئے مقامی و بین الاقوامی عطیہ دہندگان کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی عطیات وصول کیے جائیں گے ، جو متعلقہ بینک برانچوں یا بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں جمع کروائے جا سکیں گے ، جہاں سے یہ رقوم سٹیٹ بینک کو منتقل کر دی جائیں گی۔وزارتِ خزانہ کے مطابق فنڈ میں موصول ہونے والی تمام رقوم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹس میں جمع ہوں گی، جس کے لئے باقاعدہ کوڈز اور ہیڈز مختص کر د ئیے گئے ہیں ، اس ضمن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سرکاری اداروں (SOEs) کیلئے علیحدہ اکاؤنٹس کوڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں