مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل:پیوٹن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ ایران جنگ کے نتائج اُتنے ہی سنگین ہو سکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے۔
جمعرات کو ماسکو میں تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ جو تنازع میں شامل ہیں وہ خود بھی نتیجہ پوری طرح نہیں بتاسکتے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع سے بین الاقوامی لاجسٹکس، پروڈکشن اور سپلائی چینز کو نمایاں نقصان ہو رہا ہے ۔ روسی صدر نے کہا کہ اس نقصان سے ہائیڈروکاربن، دھاتوں اور کھاد کی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ روس کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔