سپیکر سے وفاقی وزرا اورنگزیب اور طارق فضل کی ملاقات، کفایت شعاری پالیسی پرتبادلہ خیال

 سپیکر سے وفاقی وزرا اورنگزیب  اور طارق فضل کی ملاقات، کفایت  شعاری پالیسی پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے ملاقات کی جس میں کفایت شعاری پالیسی اور مالی سال 2026-2027 کے بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ہونے والی بچت سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔ طارق فضل نے کہا موجودہ علاقائی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شہری کو کفایت شعاری مہم میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا ۔ سپیکر نے بجٹ اجلاس کے لیے وزارت خزانہ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں