گلوبل ایکشن کے دوبارہ صدر منتخب

 گلوبل ایکشن کے دوبارہ صدر منتخب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کونسل کے اجلاس میںسید نوید قمر کوآئندہ دو سال کے لیے پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا جسے عالمی سطح پر ان کی مؤثر پارلیمانی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے ۔

 اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں سید نوید قمر نے انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی دوبارہ کامیابی سے توقع ہے کہ عالمی پارلیمانی تعاون مزید مضبوط ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں