حقیقی تبدیلی کا انحصار مؤثر حکمرانی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی تبدیلی کا انحصار محض پالیسی سازی نہیں بلکہ مؤثر حکمرانی پر ہے۔
مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ادھوری رہے گی، موجودہ معاشی و انتظامی چیلنجز کے تناظر میں شواہد پر مبنی اصلاحات کو فوری عملی شکل دینا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ گورننس بہتر بنائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی اور یو این ڈی پی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔