سندھ،سرکاری ادویات کی قلت

سندھ،سرکاری ادویات کی قلت

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان لے آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسولین پین کی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 4720 روپے کر دی گئی ہے ، جو عوام کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی ادویات کی قلت ہے اور صورتحال یہ ہے کہ سرکاری ادویات صرف کاغذوں تک محدود نظر آتی ہیں،جبکہ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے اور حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں