جی ایس پی پلس پر بیاں افسوسناک

جی ایس پی پلس پر بیاں افسوسناک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے ، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے ،قومی مفاد اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا، شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ عمران خان نے لندن میئر کے الیکشن میں صادق خان کے مقابل کس کی حمایت کی تھی، د ہرا معیار قابل قبول نہیں، ایک طرف بیرون ملک سیاست اور دوسری طرف پاکستان کے مفادات پر بات، پاکستان کے خلاف بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں