مہنگائی میں اضافہ،شرح 8.24فیصد ہوگی ،23اشیا مہنگی

مہنگائی  میں  اضافہ،شرح 8.24فیصد  ہوگی ،23اشیا  مہنگی

پیاز 18،ٹماٹر 11 ، مرغی 8.7 ،آلو 8 ، انڈے 3.5 ،زندہ مرغی 8.7 ، گھریلو سلنڈر 10 فیصد مہنگے ہوئے کیلا، چینی، گڑ، دال مونگ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی:ادارہ شماریات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

اسلام آباد( دنیا نیوز)ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.97 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.24 فیصدتک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورچھ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں پیاز 18.1 فیصد،ٹماٹر 11.4 اور زندہ مرغی 8.7 فیصد ،آلو 8.1 فیصد اور انڈے 3.5 فیصد مہنگے ہوئے ، ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوا، مٹن، بیف، لہسن، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، کیلا، چینی، گڑ، دال مونگ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں