بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی اداروں  کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

دکی(دنیا نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور اے ٹی ایف کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں پولیس اور اے ٹی ایف نے دہشگردوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 دہشتگرد مارے گئے جب  کہ اے ٹی ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں