حضرت مادھو لعل حسین ؒ کاعرس شروع آج لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی
لاہور(خبرنگار)حضرت مادھو لعل حسین ؒ کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں آج لاہور میں شروع ہو گا۔
اس موقع پر پنجاب حکومت نے آج 28 مارچ کو مقامی تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،تمام ضلعی دفاتر بند رہیں گے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے میلے کی مناسبت سے مقامی تعطیل کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھیجا تھا،میلہ چراغاں نہ صرف مذہبی اہمیت کا حامل ہے بلکہ مقامی ثقافت اور روایتی تقریبات کا حصہ بھی ہے ۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد حضرت مادھو لعل حسین ؒ کے مزار پر حاضری دیتی ہے ۔