ننکانہ صاحب:سرکاری آٹا غائب 10کلوکاتھیلا1100کافروخت
ننکانہ صاحب،بچیکی(خبر نگار،نمائندہ دنیا )ننکانہ صاحب ،بچیکی اور گردونواح میں سرکاری آٹا غائب، بحران شدت اختیار کر گیا۔
سستا آٹا نایاب ہونے پرغریب عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ،سرکاری آٹے کی سپلائی8روز سے معطل ہے ۔ذرائع کے مطابق فلور ملز نے دکانوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے ، شہری آٹے کیلئے دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ چکی کا آٹا بھی 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا 1100 اور 15کلو کا تھیلا 1700 کا فروخت کیا جا رہا ہے ۔