پاسداران انقلاب کے رہنما سے منسوب پاکستان مخالف بیان جعلی:ایرانی سفارتخانہ

پاسداران انقلاب کے رہنما  سے منسوب پاکستان مخالف  بیان جعلی:ایرانی سفارتخانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سفارتخانے نے پاسداران انقلاب کے رہنما سے منسوب پاکستان مخالف بیان کو جعلی قرار دے دیا۔

ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ سے جاری جھوٹے بیان کی نشاندہی کردی۔سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ کی شناخت کی اور لکھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے ، ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں