ایف بی آئی کے بھارتی نژاد سربراہ کاای میل ان باکس ہیک
کراچی(دنیامانیٹرنگ) ایران سے منسلک ہیکرز نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر کشیپ پٹیل کے ذاتی ای میل ان باکس تک رسائی حاصل کر لی اور اس سے حاصل تصاویر اور ای میلز آن لائن شائع کر دیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ کشیپ پٹیل کی ای میلز واقعی ہیک ہو گئی تھیں اور انٹرنیٹ پر جاری مواد بظاہر حقیقی معلوم ہوتا ہے ۔ہیکرز کے گروہ ہندالا ہیک ٹیم نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ایف بی آئی کے سربراہ اورڈونلڈٹرمپ کے اتحادی کا نام اب ان افراد کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو کامیابی سے ہیک کیے جا چکے ہیں۔