تھیٹر فنِ اداکاری کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے :عظمیٰ بخاری

تھیٹر فنِ اداکاری کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے :عظمیٰ بخاری

ہمارے فنکار دنیا میں قومی کلچر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت فنکاروں کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے :تھیٹر کے عالمی دن پر بیان

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھیٹر فنِ اداکاری کیلئے ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے اور دنیا بھر کے نامور فنکاروں نے اسی سٹیج سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان اور خصوصاً پنجاب کے تھیٹر کی تاریخی اور منفرد حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا تھیٹر اپنی الگ پہچان رکھتا ہے ، ہمارے فنکار سرحد پار اور مغربی ممالک میں قومی کلچر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے پنجاب کے تھیٹر کو فحاشی سے پاک کر کے اسے دوبارہ ‘‘فیملی تھیٹر ’’ بنانے کے مشن میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی تاہم اس مقصد کی مکمل تکمیل کیلئے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا ذمہ دارانہ رول ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر مقام مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں