جنگ رکوانے کا مشن،اسلام آبادمیں کل 4ممالک کا اجلاس

جنگ رکوانے کا مشن،اسلام آبادمیں کل 4ممالک کا اجلاس

دوروزہ اجلاس میں ترکیہ،سعودیہ ،مصرکے وزرائے خارجہ شریک ہونگے :ذرائع وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ،خطے میں امن بحالی پر اتفاق

اسلام آباد(ذیشان یوسفزئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایران ،امریکا جنگ رکوانے کیلئے سفارت کاری کا مشن ، اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو چہار فریقی اجلاس ہوگا ۔ ذرائع کاکہناہے اجلاس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہونگے ، جبکہ اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے ۔ اجلاس خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے ، اس کواڈ کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں اورامن، استحکام کیلئے جنگ کے خدشات کو کم کرنا ہے ۔ادھر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی قیادت کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں امن و استحکام کی فوری بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ سمیت پورے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے فوری جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی، شہریوں اور عام انسانوں کے تحفظ اور سمندری راستوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جانا چاہیے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں