کفایت شعاری پروگرام :میٹرو بس سروس رات 9بجے معطل

کفایت شعاری پروگرام :میٹرو بس سروس رات 9بجے معطل

تمام بس سٹیشن رات نو بجکر 40منٹ کے بعد ٖ بند کر دیئے جائیں گے آخری میٹرو بس رات 9بجے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلے گی

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل ٹائم محدود کر دیا گیا ہے ۔راولپنڈی میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند  کر دی جائے گی، میٹرو بس سروس کے تمام سٹیشنز 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند کر دیئے جائیں گے ۔آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب چلے گی۔ دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے اس بحران سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں