صدر زرداری کی نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کے نئے وزیرِاعظم بالیندر شاہ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ ‘‘ایکس’’ پر صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان قیادت کو خطے کی سمت متعین کرتے دیکھنا حوصلہ افزا ہے ۔صدر نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ نیپال کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے ۔