پاکستان میں فروری کے د وران 22لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ
لاہور (این این آئی)پاکستان میں ٹیلی کام شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور ایک ماہ میں تقریباً 22 لاکھ نئے سیلولر صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال جنوری کے اختتام پر پاکستانی سیلولر صارفین کی تعداد 20کروڑ 25لاکھ 75 ہزار تھی جو فروری میں بڑھ کر 20کروڑ 47لاکھ 71 ہزار ہو گئی ۔پی ٹی اے کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی ٹیلی ڈینسٹی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو 82فیصد سے بڑھ کر 82اعشاریہ57فیصد تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس)کی رسائی کی شرح 61اعشاریہ3فیصد سے بڑھ کر فروری میں 62اعشاریہ3 فیصد ہو گئی جو موبائل براڈ بینڈ کے بڑھتے استعمال کو ظاہر کرتی ہے ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ایک کمپنی کے فور جی صارفین کی تعداد8لاکھ جبکہ دوسرے کے صارفین 6لاکھ بڑھ گئے ۔دیگر دو کمپنیوں کے فور جی صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔