نفرت، جھوٹ سنسنی، بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

 نفرت، جھوٹ سنسنی، بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

بی جے پی کی مسلمان دشمنی اصلاحات ، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جانے لگی متاثرین بھارتی میڈیا مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، ماہرین

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی میڈیا سنسنی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوئو ں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ،امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے ، بی جے پی کی مسلمان دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں۔امریکی تنظیم رپورٹرز وِد آئو ٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے ، مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ماہرین کے مطابق گودی میڈیا نے لوگوں کی عقل سلب کر لی، بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی، شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں