ہندوتوا نظر ئیے سے بھارت کا عالمی تشخص بری طرح متاثر
مودی کی پالیسیوں نے نہ صرف ساکھ متاثر کی ،پوزیشن بھی انتہائی کمزور ہوئی پاکستان کی مؤثر سفارتکاری ابھرتے کردار کے باعث بھارت میں شدید اضطراب
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)عالمی منظر نامے میں بھارت کی ناکام سفارت کاری اور ہزیمت سے نہ صرف سیاسی و سماجی حلقوں کاشدید ردعمل سامنے آیا بلکہ ہندوتوانظر یہ کے زیرتسلط بھارت بدترین اور ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے ، تجزیہ کاروں کے مطابق ہندوتوا نظر ئیے کے زیرِ اثر پالیسیاں بھارت کے عالمی تشخص کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیانات پر خود بھارت کے اندر سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ، انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سفارتکاری میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ، مودی سرکار عالمی مذاکراتی عمل سے تقریبا غائب دکھائی دیتی ہے اس کی خارجہ حکمت عملی تضادات کا شکار ہے ،ماہرین کے مطابق نریندر مودی کی پالیسیوں نے بھارت کی عالمی ساکھ کو متاثر کیا ہے اور سفارتی محاذ پر اس کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے ،تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اپنی سفارتی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سخت بیانات اور بیانیے کا سہارا لے رہا ہے ، تاہم عالمی سطح پر اس حکمت عملی کو زیادہ پذیرائی حاصل نہیں ہو رہی۔ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منظرنامے میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور ابھرتے کردار کے باعث بھارت میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔