پاکستان کی موثرسفارتکاری،ممکنہ بڑے تصادم کوٹالنے کیلئے متحرک

 پاکستان کی موثرسفارتکاری،ممکنہ بڑے تصادم کوٹالنے کیلئے متحرک

عالمی امن و استحکام میں ایک اہم کردار کے طور پر ابھر رہا ،امریکی نمائندہ بھی معترف پاکستان کا کردار نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن کیلئے مثبت پیش رفت :ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کی موثر اور متوازن سفارتکاری کے باعث ملک عالمی امن و استحکام میں ایک اہم کردار کے طور پر ابھر رہا ہے ، جہاں سیاسی اور عسکری سطح پر کامیاب اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل میں پاکستان نے ایک موثر ثالث کے طور پر اہم ذمہ داری ادا کی ہے ۔انہوں نے امریکی کابینہ میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ امن معاہدے کے فریم ورک کے لیے 15 نکاتی ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی، جو اعتماد سازی کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ماہرینِ بین الاقوامی امور کے مطابق پاکستان اپنی مدبرانہ پالیسیوں اور متوازن حکمت عملی کے ذریعے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹالنے میں کردار ادا کر رہا ہے ،مبصرین کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کا یہ کردار نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں