پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے :صاحبزادہ حافظ زبیر

 پاکستان ذمہ دار ریاست کے  طور پر مثبت کردار ادا کر رہا  ہے :صاحبزادہ حافظ زبیر

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک اتحاد بین المسلمین پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حافظ محمد زبیر ورک نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، اسرائیل، ایران اور عالمی طاقتوں کی پالیسیوں کے تناظر میں پاکستان ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

ایسے نازک حالات میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ تحسین ہے ، بالخصوص سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔موجودہ عالمی حالات پر اپنے بیان میں صاحبزادہ حافظ محمد زبیر ورک نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ریاستی ادارے دانشمندانہ حکمتِ عملی کے ساتھ داخلی و خارجی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ، موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، باہمی اتحاد اور اداروں پر اعتماد ناگزیر ہے تاکہ ہر قسم کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں