جوا ایپ پروموشن کیس ندیم نانی والا کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی سفارش
اسلام آباد (این این آئی) آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے معاملے میں تفتیشی افسر نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کو خط لکھ کر سفارش کی ہے کہ ملزم ندیم مبارک کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔
ابتدائی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم کا نام پی این ایل آئی لسٹ میں ڈالا گیا تھا، ضمانت کے بعد ٹک ٹاکر تفتیش میں شامل ہو گئے اور اپنی صفائی پیش کی۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزم تفتیش میں بے قصور ثابت ہوا اور اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر اعتراض نہیں۔