باجوڑ:بارودی مواد برآمد بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا
باجوڑ (این این آئی) باجوڑ میں بی ڈی ایس کی ٹیم نے بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدیق آباد پھاٹک بازار کے قریب پڑا مشتبہ بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ صدیق آباد پھاٹک کے مقام پر مشتبہ مواد موجود ہے جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ ٹیم نے علاقہ گھیرے میں لے کر مکمل تلاشی لی اور مشتبہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔