آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت

آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانا ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

 جس سے نہ صرف عالمی سطح پر اعتماد بحال ہوگا بلکہ معاشی استحکام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ہفتہ کو ایکس پر ان کا کہنا تھا اگرچہ معاشی اشارئیے بہتر ہو رہے ہیں، تاہم عالمی خطرات جیسے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھا بدستور چیلنج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں