ہائیکورٹ :بچی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کالعدم

 ہائیکورٹ :بچی کے قتل  میں سزائے موت پانے  والے ملزم کی سزا کالعدم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم واجد علی کی اپیل منظور کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اس نوعیت کے نہیں کہ ان کی بنیاد پر سزا برقرار رکھی جا سکے، جبکہ مقدمے میں متعدد شکوک و شبہات موجود ہیں، اس لیے شک کا فائدہ مجرم واجد علی کو دیا جاتا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق مقدمہ 15 مئی 2021 کو تھانہ صدر جھنگ میں درج ہوا تھا اور ایڈیشنل سیشن جج نے 5 نومبر 2022 کو سزائے موت سنائی تھی۔ فیصلے میں یہ بھی سامنے آیا کہ پولیس کو اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی، پوسٹ مارٹم میں بھی تاخیر رہی، ڈی این اے رپورٹ منفی آئی اور تفتیش کے دوران کوئی قابلِ ذکر برآمدگی نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں