کنیکٹڈ پنجاب منصوبہ ،ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا فیصلہ

کنیکٹڈ پنجاب منصوبہ ،ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا فیصلہ

27ارب 72کروڑروپے کا قرضہ ڈیجیٹل پنجاب کے لئے خرچ کیاجائے گا مذاکراتی کمیٹی قائم ،منصوبے کے تحت پنجاب حکومت کااپناجی پی یوکلاؤڈ ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے 27 ارب 72 کروڑ روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ، قرض کی رقم سے ڈیجیٹل پنجاب کیلئے صوبے میں کنیکٹڈ پنجاب منصوبہ شروع ہوگا۔پنجاب حکومت نے قرض لینے کیلئے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کے ہیڈسیکرٹری پی اینڈڈی بورڈہوں گے۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد صوبے میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی ہے ، پنجاب حکومت کااپناجی پی یوکلاؤڈ ہوگا۔ منصوبے کے تحت دور درازعلاقوں تک براڈبینڈانٹرنیٹ پہنچایا جائے گا۔منصوبے کے تحت کیش لیس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا، منصوبے سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مزیدبہتری لائی جائے گی،منصوبے میں جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری نظام کوبہتربنانابھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں