اسلام آباد مذاکرات امن میں مددگار
پشاور (اے پی پی) جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی خطے میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے ۔
ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوںنے کہا یہ کو شش امتِ مسلمہ میں بڑھتی ہوئی دراڑ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ، اگر پاکستان ، ترکی ، مصر اور سعودی عرب کی مشترکہ حکمتِ عملی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری جارحیت کا خاتمہ اور جنگ بندی ہو جائے تو یہ اتحاد امتِ مسلمہ کے وقار کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے ۔