کراچی: فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
کراچی(آئی این پی) رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے انتہائی مطلوب دہشت گرد عاصم کلمتی بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔عاصم کلمتی 2023 میں کالعدم بی ایل اے میں شامل ہوا اور وہ ہلاک کمانڈر طارق عرف صوفی کا قریبی ساتھی رہا ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ طارق عرف صوفی کی ہلاکت کے بعد ملزم ایران کے علاقے ریمدان میں روپوش رہا تھا۔