سوراب ، اداروں نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی

سوراب ، اداروں نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی

300کلو گرام سے زائد بارودی مواد قبضے میں لے لیا،سکیورٹی ذرائع حاجیکا میں قومی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ضلع سوراب میں حساس اداروں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 300 کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ شر پسند عناصر نے ضلع سوراب کے علاقے حاجیکا  میں قومی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا ہے جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک آئی ڈی کے ساتھ منسلک 8 بیرلز میں نصب 320 کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بارودی مواد علاقے میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی غرض سے نصب کیا گیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں