اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے گرگئے

اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ کا  استقبال کرتے ہوئے گرگئے

اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارمصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران فرش پر گر کر زخمی ہو گئے۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفتر خارجہ میں اسلامی ملکوں کے وزرا خارجہ کیلئے استقبالیہ تقریب جاری تھی ،اسحاق ڈار اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث فرش پر گرگئے ، لائیو نشریات کے دوران یہ منظر بھی عکس بند ہوگیا ۔ نائب وزیر اعظم کے صاحبزادے علی ڈار نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار صاحب نے چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز الحمدللہ احسن طریقے سے مکمل کیں، تقریباً 9 بجے آفیشل سٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لئے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، کندھے میں ایک ہیئر لائین فریکچر ہے ، اگلے چند روز ان کی درد کو دوائیوں اور دیگر احتیاطی اقدامات کے ذریعے مینج کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں