عالمی رینکنگ :نسٹ کی کمپیوٹرسائنس میں 50درجے ترقی،114نمبرپرآگئی

 عالمی رینکنگ :نسٹ کی کمپیوٹرسائنس  میں 50درجے ترقی،114نمبرپرآگئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نسٹ نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ2026میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے جو تعلیمی معیار اور عالمی مسابقت کے لیے اس کے عزم کی عکاس ہے ۔

کمپیوٹر سائنس کے مضمون  میں نسٹ نے عالمی سطح پر 50 درجے ترقی کرتے ہوئے 2025 میں 164 ویں نمبر سے 2026 میں 114 واں نمبر حاصل کیا۔ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وسیع شعبے میں یونیورسٹی نے پاکستان میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ نسٹ کو انجینئرنگ اور کمپیوٹنگ کے اہم شعبوں میں عالمی سطح پر پہلے 150 سے 200 کے درمیان شامل کیا گیا جبکہ نیچرل سائنسز سمیت مختلف مضامین میں پہلے 300 سے 350 کے زمرے میں موجودگی برقرار رہی۔ سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ میں عالمی درجہ بندی 361 سے بہتر ہو کر 335 ہوگئی، جبکہ ڈیٹا سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زمرے میں پہلی بار شمولیت حاصل ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں