جے یوآئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 4اپریل کو پشاور میں طلب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے جے یوآئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس 4 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں طلب کرلیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس میں مجموعی حکومتی کارکردگی اور اہم عوامی مسائل زیر غور آئیں گے ،اجلاس میں مشرق وسطی ٰٰکی صور تحال ،امریکہ اسرائیل ،پاک افغان جنگ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صور تحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا ۔