جائیداد میں بیوی کو برابر حصہ کی تجویز غیر شرعی : فضل الرحمن
ایران کو شکست ہوتی ہے تو پورے خطے پر صیہونی بالادستی قائم ہو جا ئیگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شادی کے بعد بیوی کو جائیداد میں برابر کا حصہ دینے کی تجویز کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ شریعت اس کی اجازت دیتی ہے نہ ہی قانون، پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیل، امریکا تنازع ، فلسطین اسرائیل کی جنگ کا تسلسل ہے ،سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کر کے ایران تک پہنچائی گئی ہے، اگر ایران کو شکست ہوتی ہے تو پورے خطے پر صیہونی بالادستی قائم ہو جائے گی،جنگ بندی پر پاکستان کی کاوشوں پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان یہی کر سکتا ہے ،پاکستان نے کوشش کی ہے ،ترکیہ،سعودی عرب،مصر کے وزراے خارجہ پاکستان آئے ،پاکستان نے میزبانی کی ہے جو اعزاز کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر خطے کے بڑے اسلامی ممالک کی سوچ ایک ہونی چاہئے ، ایک اسلامی بلاک بننا چاہئے ، ا نہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی ،باہمی تجارت ،دفاعی حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہئے ، اسلامی ممالک اکٹھے ہوں،ایک سمت متعین کریں، اسی سے صیہونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ روکا جا سکے گا۔