اے پی این ایس کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس آج ، عہدیداروں کا انتخاب ہوگا

اے پی این ایس کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس آج ، عہدیداروں کا انتخاب ہوگا

کراچی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس )کا سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس آج بروز منگل صبح 11بجے اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات طے کئے جائیں گے اور حکومت اور پریس کے تعلقات، آزادی صحافت اور صنعت کے مستقبل جیسے معاملات پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ سال 2025-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال 2025ء کے سالانہ حسابات کی آڈٹ رپورٹ منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ جنرل کونسل کا اجلاس سال 2026-27ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب بھی کرے گا ۔ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نئی مدت کیلئے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں صرف فل ممبرز مطبوعات ہی شرکت کرسکیں گے ۔ سیکرٹری جنرل نے فل ممبر مطبوعات کے ناشرین سے درخواست کی ہے کہ وہ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں