توہینِ عدالت قانون موجود ،نیا بنانیکی ضرورت کیوں؟ہائیکورٹ

توہینِ عدالت قانون موجود ،نیا  بنانیکی ضرورت کیوں؟ہائیکورٹ

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ہرجانے کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر مذکورہ قانون پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی بحث کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سماعت کی، دوران سماعت انہوں نے ریمارکس د ئیے کہ بیرون ملک اپسٹیننس فائلز پر صدر کے بارے میں بات ہوسکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتی، عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عدلیہ کی توہین سے متعلق توہینِ عدالت کا قانون پہلے سے موجود ہے ، پھر نیا قانون بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟، جبکہ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہرجانے کا نیا قانون ایک متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے اور اس کا مقصد سیاسی انجینئرنگ ہے ،وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ ہرجانے کی رقم پہلے جمع کرانے کی شرط آئین کے تحت شفاف ٹرائل کے اصولوں کے منافی ہے , درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہرجانے کے نئے قانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں