ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں : مفتی منیب

 ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں : مفتی منیب

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوگا، پریس کانفرنس

میانی (نامہ نگار )تنظیم المدارس پاکستان کے صدر اور سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ دنیا میں قیامِ امن کے اپنے بنیادی  مقصد میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانی میں راؤ شفیق کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مفتی منیب نے عالمی حالات پر گہری تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی تفرقہ بازی کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے امریکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے نیٹو جیسے اتحاد ی کے بھی بخیے ادھیڑ دیئے ہیں ،مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے میں ملکی سفارتکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار نہایت نمایاں اور مثالی رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک محنت رنگ لائے گی جس سے عالمی برادری میں پاکستان کا مقام مزید بلند ہوگا پاک افغان تعلقات اور علاقائی امن خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائرکو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل ثابت نہیں ہوئی، اس لیے دونوں پڑوسی ممالک کو چاہیے کہ وہ میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کریں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں