سینیٹ کمیٹی تجارت کا اجلاس ،کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کی منظوری

سینیٹ کمیٹی تجارت کا اجلاس ،کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کی منظوری

کوئٹہ محفوظ شہر ، منتخب کردہ مقام صنعتی زون کے قریب ہے ، سرفراز بگٹی

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر انوشہ رحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے ۔ کمیٹی نے ایکسپو سینٹر کوئٹہ  منصوبے کی اہمیت کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی شرکت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ دیگر بڑے شہروں کی طرح ایک محفوظ شہر ہے اور منتخب کردہ مقام صنعتی زون کے قریب واقع ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تجویز دی کہ موجودہ مقام پر ایکسپو سینٹر منصوبہ جاری رکھا جائے ۔انہوں نے کہا حکومت بلوچستان کاروباری برادری اور دیگر متعلقہ فریقین کی سہولت کے لیے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب ایک اور ایکسپو سینٹر بھی قائم کرے گی۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے ایکسپو سینٹر کوئٹہ منصوبے کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں