ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کوئی قلت نہیں ،وزیر خوراک

 ملک میں یوریا اور ڈی اے پی  کی کوئی قلت نہیں ،وزیر خوراک

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے ۔دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے مگر پاکستان نے مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے کھاد کی قیمتوں کو مستحکم رکھا ہے ، کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔

کسان اور عوام مطمئن رہیں ، زرعی ضروریات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خریف سیزن سے قبل یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی، تقسیم اور قیمتوں کا جامع جائزہ لینے کے لیے فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کھاد کی مؤثر اور شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، کسی بھی کمپنی کو ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں