اسلام آباد :ہسپتالوں کے بجٹ اخراجات میں سالانہ 20 کروڑ اضافہ

 اسلام آباد :ہسپتالوں کے بجٹ اخراجات میں سالانہ 20 کروڑ اضافہ

ملازمین کے ہیلتھ الائونس کٹوتی ،ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس سے اخراجات بڑھے

 اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزارت خزانہ کی جانب سے اسلام آباد کے پانچ سرکاری ہسپتالوں کے نان میڈیکل ملازمین کے ہیلتھ الائونس کٹوتی اور ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس دینے کے احکامات کے بعد پمز اور پولی کلینک سمیت دیگر ہسپتالوں کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ، وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے ہسپتالوں پمز ،پولی کلینک کے ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں ماہانہ 1 کروڑ کے قریب اخراجات میں اضافہ ہوا ، اس طرح وفاقی دارالحکو مت کے ہسپتالوں کے ملازمین کے بجٹ اخراجات میں سالانہ 15تا 20 کروڑ روپے اضافہ ہو گیا، وزار ت خزانہ کے احکامات کے مطابق پمز کے 1449ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس کی ادائیگی کی گئی ، جس سے ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ اخراجات میں ماہانہ تقریباً 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،اس میں پولی کلینک کے 400 ملازمین کی تنخواہوں میں ڈسپیریٹی ریڈ کشن الاونس لگنے سے ادارے کے بجٹ اخراجات میں 20 لاکھ روپے سے ز ائد کا اضافہ ہوا ،وزارت خزانہ نے ہیلتھ الائونس کٹوتی سے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کے مساوی 70 فیصد ڈسپیریٹی الاونس دیا گیا جس سے پمز، فیڈرل جنرل ہسپتال، نرم ،پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں تقریبا ًہیلتھ الائونس کی نسبت 20 تا 45 فیصد اضافہ ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں