پنجاب حکومت نے 100گاڑیوں کی خرید اری روک دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کرتے ہوئے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے ،پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،اسی طرح دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے ، فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔دوسری طرف اعلٰی سرکاری افسروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کامراسلہ اے جی آفس سمیت دیگرمحکموں کوارسال کردیا گیا ہے ،مراسلے کے مطابق گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسروں کی اپریل کی تنخواہوں سے دو روز کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی، کٹوتی خودمختار، نیم خودمختاراداروں، کمپنیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسروں پرلاگو ہوگی،رقم وزیراعظم کے فنڈ میں جمع کرائی جائیگی،بورڈ آف ریونیو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کوہدایات جاری کردی گئیں۔ پنجاب بھرکے لوکل گورنمنٹس اداروں کوبھی مراسلے جاری کردئیے گئے ۔