عالمی یکجہتی مشرق وسطیٰ بحران پر قابو پانے کا ذریعہ:سعودی سفیر
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک پر حملے عالمی قوانین، یو این اصولوں کی کھلی خلاف ورزی انسانی اصولوں پر قائم رہنا امن و سلامتی کے تحفظ کا بہترین راستہ ، نواف بن سعید المالکی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف، دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔پاکستان میں سعودی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک پر حملے تشویش کا باعث ہیں، جارحانہ اقدامات خود مختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہیں ،سعودی سفیر نے کہا کہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ، حملوں میں قیمتی جانی نقصان ہوا ، رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، خطے میں استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، دانشمندی اور عالمی یکجہتی ہی بحران پر قابو پانے کا ذریعہ ہے ، ہم سب کے مستقبل کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کا احترام ضروری ہے ،سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف، دانشمندانہ سفارت کاری کو سراہتے ہیں۔انسانی اصولوں پر قائم رہنا ہی امن و سلامتی کے تحفظ کا بہترین راستہ ہے ۔