سپیکر قومی اسمبلی کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی کی اے پی این ایس  کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS)کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے سینیٹر سرمد علی صدر، ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر، شہاب زبیری نائب صدر، محمد اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نوید کاشف سمیت گورننگ باڈی کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر نے کہا کہ نئی قیادت کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ تنظیم کے اراکین ان کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں