گلگت بلتستان ، وادیاں بہار کی رنگت سے سج گئیں
سیاہ چیری اور آڑو کے پھولوں نے رونق بکھیر دی ،موسم خوشگوار سیاح اور مقامی افراد لطف اندوز ہو کر یادگار تصاویر لے رہے ہیں
گلگت(اے ایف پی)پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں سردیوں کے دن ختم ہو گئے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف کے باوجود وادیاں بہار کی رنگت سے سج گئیں۔ سیاہ چیری اور آڑو کے پھولوں نے رونق بکھیر دی، جو مشرق وسطیٰ کے اثرات سے ذہنیسکون فراہم کر رہی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پھولوں کی بہار زمین کی زرخیزی اور مستقبل کی فصلوں کی نوید لاتی ہے ۔ سیاح اور مقامی افراد لطف اندوز ہو کر یادگار تصاویر لے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسم علاقائی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے اور عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے ۔