حجاج کی رہنما ئی کیلئے مذہبی امور کے 306 ملازمین کی تربیت مکمل

حجاج کی رہنما ئی کیلئے مذہبی امور کے 306 ملازمین کی تربیت مکمل

سیزنل ڈیوٹی سٹاف مکہ ، مدینہ،مشعائر مقدسہ میں حجاج کی خدمت کیلئے مامور ہوگا خصوصی دستے کو پاک حج ، نسک اور پاک معاونین ایپ کے استعمال کی تربیت فراہم

 اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )وزارت مذہبی امورنے حج آپریشن کیلئے اپنے 306 افسران اور ملازمین پر مشتمل ’’ سیزنل ڈیوٹی سٹاف‘‘ کی 4 روزہ لازمی تربیت مکمل کر لی ہے ۔یہ خصوصی دستہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشعائر مقدسہ (منیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تعینات ہوگا۔اس خصوصی دستے میں گریڈ 19 کے 9 ، گریڈ 18 کے 25 اور گریڈ 1 تا 17 تک کے 272 معاونین شامل ہیں۔

سیزنل ڈیوٹی سٹاف کو پاک حج ایپ، نسک ایپ اور پاک معاونین ایپ کے استعمال کی عملی تربیت دی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ’’کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم‘‘ ،مشعائر مقدسہ میں قیام و طعام، مکتب کوآرڈینیشن اور گمشدہ حاجیوں کی تلاش جیسے حساس معاملات پر افسران کو مکمل بریفنگ دی گئی ،اسکے علاوہ 870 تربیت یا فتہ خدام الحجاج بھی رہنمائی کیلئے موجودہونگے ۔ پہلی مرتبہ وزارت کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی، پاک حج ایپ، نسک ایپ اور پاک معاونین ایپ کے استعمال کی عملی تربیت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں