آئی ٹی مصنوعات کی عالمی تشہیر کیلئے ایپلی کیشن تیار کرنیکا فیصلہ
ای میل مارکیٹنگ ایپلی کیشن خریداری کیلئے کمپنیوں سے تجاویز طلب کی جائینگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے پاکستان آئی ٹی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے اپیلی کیشن تیار کرنے اور اس کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ایس ای بی ویب پر مبنی ای میل مارکیٹنگ ایپلی کیشن کی خریداری کے لیے کمپنیوں سے تجاویز طلب کرے گا، منصوبے کا مقصد ادارے کی مارکیٹنگ صلاحیتیں جدید بنانا ہے ۔ اپیلی کیشن کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات اور فری لانسرز کی مارکیٹنگ بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی۔