2025 :سائبر ہراسگی پر545، نفرت انگیز تقاریر پر 322 مقدمات

 2025 :سائبر ہراسگی پر545، نفرت انگیز تقاریر پر 322 مقدمات

بچوں سے زیادتی پر 58مقدمات ، 360خواتین، 110مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار حکومت نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف سخت اقدامات کئے ، وقفہ سوالات

 اسلام آباد(اسلم لُڑکا)قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں تحریری طور پربتایاگیاکہ 2025کے دوران سائبر ہراسگی پر545، نفرت انگیز تقاریر پر 322، جعلی معلومات دینے پر 187،بچوں سے زیادتی پر 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ اس دوران 360 خواتین، 110مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار ہو ئے ، نفرت انگیز تقاریر پر 42 خواتین،273مرد متاثر ہوئے ، غلط معلومات کی فراہمی سے 21 خواتین 180مرد متاثر ہوئے ،بدنامی پر 173 مقدمات کا اندراج ہو ا، جس میں 89خواتین ، 200مردجبکہ دو نابالغ شامل ہیں ، بچوں سے زیادتی کے 58 مقدمات ، توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کئے گئے جبکہ 435 شکایات درج کی گئی ۔جن میں سے 98 انکوائریز اور 42 مقدمات درج ہوئے جبکہ توہین آمیز مواد پر 73 افراد کو گرفتار کیا گیا، عدالتوں سے 3 افراد کو سزائیں ہوئیں ، وفاقی حکومت ، پی ٹی اے ، این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر توہین آمیز فحش غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں