میئر کے دعوے بارش میں بہہ گئے

میئر کے دعوے بارش میں بہہ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے شہر کے انتظامی نظام کو مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف آدھے گھنٹے کی بارش نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ترقیاتی دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے ہیں اور اس صورتحال نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں