اثاثہ جات کیس ، درخواست پر فیصلہ محفوظ

اثاثہ جات کیس ، درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔

 عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،سماعت دو رکنی بینچ نے کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپیکر کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس غیر قانونی تھا اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ارسال کیا گیا،وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں